بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سیمی فائنل میں جیت کا کریڈٹ باؤلرزکوجاتا ہے، سرفرازاحمد

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈیف: پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چمپیئنز ٹرافی کا سیمی فائنل جیتنے پر کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، انگلینڈ جیسی خطرناک ٹیم کو کم اسکور پر روکنا بولرز کا بڑا کارنامہ ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد نے کہا کہ سب سے پہلے تو اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں کامیاب کیا، اس کامیابی میں پاکستانی قوم کی دعاؤں اور پوری ٹیم منجمنٹ کا بھی کردار ہے، میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میچ سے قبل یہ فیصلہ کیا تھا کہ چاہے کوئی بھی اور کتنی ہی بڑی ٹیم کیوں نہ ہو ہم ان کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پچ کے معائنے کے بعد ہم نے طے کرلیا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کا آپشن اپنے پاس رکھیں گے، ہمیں اپنی باؤلنگ کے حوالے سے اچھی امید تھی لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ اتنا کم اسکور ہوگا، ہمارے ذہن میں دو سو پچاس یا دو سو ستر کا اسکور تھا۔

فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھارت ہو یا بنگلہ دیش اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میری نیک خواہشات دونوں ٹیموں کیلئے ہیں، جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔

بھارت سے حالیہ شکست ہمارا ماضی ہے ہم اسے بھول کر اور اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ بھارت سے شکست پر کافی تنقید کی گئی اس پرافسوس بھی ہوتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ اس مایوسی کو دل پر نہ لیں اور اچھا کھیل پیش کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں