کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کافی وقفے کے بعد میچ کھیل رہا تھا اس لیے ہارٹ بیٹ بہت تیز چل رہی تھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے میرا ڈیبیو ہے۔
یہ بات انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب شروع کی3گیندیں کھیلیں تو اگر کوئی اس وقت میری ہارٹ بیٹ چیک کرتا تو وہ میٹر ہی پھٹ جاتا۔
سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ جو لڑکے میرے ساتھ کھیلتے ہیں انہیں اندازہ ہوگیا تھا وہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ نارمل ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ لنچ ٹائم کے دوران بابر اعظم نے مجھے بھرپور اعتماد دیا اور مجھے بھی اعتماد کی شدید ضرورت تھی، انہوں نے کہا کہ کپتان مجھے ساتھ لے کر بھی چلے۔
Sarfaraz Ahmed’s press conference following the close of play on Day One of the Karachi Test.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai https://t.co/R5XDEv7TD2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
سرفرازاحمد کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اتنی عزت بخشی، گھٹنے پر چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے درد تھا اب کافی بہتر محسوس کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے انہوں نے اہم موقع پر 86 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
،مزید پڑھیں : سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر اہلیہ نے کیا لکھا؟
کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ابتدائی چار وکٹیں 110 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے قومی ٹیم کو 317 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔