اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کامران اکمل کی کارکردگی سے خوف زدہ نہیں بلکہ خوش ہوں، سرفرازاحمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے بعد کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کی امید نے شہریوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے۔

شاہینوں کے قائد کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کراچی آئیڈیل جگہ ہے اور جب کہ لاہور میں پہلے فائنل ہوچکا ہے اس لیے امید ہے کہ اس بار کراچی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے تمام لڑکے پُر اعتماد اور اچھی فارم میں ہیں اور دورہ نیوزی لینڈ میں جیت کے عزائم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد جانے کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز سے پہلے ہی وہاں کے موسم کے لحاظ سے ایڈجسٹ ہونے کا موقع مل جائے گا۔

فواد عالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ باصلاحیت کھلاڑی کیم کارکردگی سلیکشن کمیٹی کے سامنے ہے اور امید ہے فواد عالم جلد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سرفراز احمد نے انڈر 19 ٹیم کے دومرتبہ کم اسکور پر آؤٹ ہونے کو فکر مند صورت حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سہولیات کی فراہمی اور ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت مین نکھار لایا جا سکاتا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں خوف زدہ نہیں جو اچھی کارکردگی دکھائے گا وہ ٹیم کا حصہ بنے گا۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے جس میں جتنا کھیلیں اتنا ہی سیکھنے کو ملتا ہے لیکن ہمیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم کو بھی وننگ ٹریک پر لانے کی ضرورت ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں