اشتہار

سرفراز احمد نے بابراعظم کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں اس وقت نمبر ون بیٹر بابراعظم ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘شان رمضان’ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دئیے۔

بابراعظم کی بیٹنگ سے متعلق کئے گئے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ اگر بابراعظم میری ٹیم میں ہونگے تو ان سے اوپننگ ہی کراؤنگا اور میں یہی چاہوں گا کہ وہ پورے بیس اوورز کھیلے چاہے ان کے ساتھ دوسرا کوئی اور کھلاڑی ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر بابراعظم ایک اینڈ سے 70 سے اسی رنز اسکور کرگئے تو میری ٹیم 180 سے زائد رنز بنالے گی، سرفراز نے اعتراف کیا کہ وہ ٹیم کو ساتھ لیکر چلنے والا کھلاڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں