ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بڑا کردار ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بڑا کردار ہے سیفی بھائی نےاپنی کپتانی میں بہت سپورٹ کیا۔

سابق کپتان نے ٹویٹر اسپیس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخرزمان پاکستان کےمیچ ونرکھلاڑی ہیں بنگلادیش کے کھانے تھوڑے میٹھے ہیں مگر مزیدار ہیں بنگلادیش کے فینز بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں والدہ کا کام میں ہاتھ بٹاتا تھا میرے والدین ہی میرے رول ماڈل ہیں ورلڈکپ جیتنا سب سے بڑا مقصدہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جس دن میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈیبیو کیپ حاصل کی اور کپتان مقرر ہوا وہ میرے کیریئر کے دو جذباتی لمحات تھے جبکہ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی شکست بھی میرے لیے ایک افسوسناک دن تھا۔

ایک سوال پر بابر نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں بہترین ہیں فیملی کے بعد مداحوں کو سب سے بڑا سپورٹر سمجھتا ہوں میرے مداح ہر اچھے برے وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اچھےبرےوقت آتےہیں،مداح ٹیم کوسپورٹ کریں۔

ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف برسبین اور کراچی کی بیسٹ اننگز ہیں، ٹی20 میں جنوبی افریقہ کیخلاف 122، نیوزی لینڈکیخلاف سنچری فیورٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں