بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیخلاف مداحوں کا مظاہرہ، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کو کپتانی سے ہٹانے پر ان کے مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں ان کے گھر کے باہراحتجاج کیا، سرفراز کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق کپتان سرفرازاحمد کو کپتانی سے ہٹانے پر کرکٹ شائقین کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، مداح سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر کے باہر جمع ہوگئے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سابق کپتان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

مداحوں نے سرفراز احمد کے حق میں نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سرفرازاحمد کو دوبارہ کپتان بنایا جائے۔ سفید کٹ پہنے ننھے کرکٹرز نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں جبکہ مظاہرین نے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی اولمپیئن وسیم فیروز نے بھی شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا۔

انہون نے کہا کہ بورڈ اپنے فیصلے پر ازسر نو غور کرے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے متعدد کامیابیاں بھی حاصل کی تھی، اس کو یوں برطرف کردینا ٹھیک نہیں ہے پی سی بی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں