بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے سرفرازاحمد پر4 میچوں کی پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : آئی سی سی نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ سرفراز احمد پر4 میچزکی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز سمیت 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سرفراز احمد پرلگائی گئی پابندی کا باضابطہ اعلان کیا جا چکا ہے۔

آئی سی سی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور آئی سی سی اینٹی ریس از کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سرفرازاحمد کی جگہ شعیب ملک قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

سرفرازکی جنوبی افریقا کے کھلاڑی فلک کوائیو سے ملاقات، جملے کسنے پر معافی مانگ لی

واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو کے خلاف سخت جملے کسنے پر تنقید کی زد میں رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں