کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی غیرضروری تنقید نہ کریں، بلکہ ہماری رہنمائی کریں، ہم پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں اور کھیلتے رہیں گے.
ان خیالات کا اظہار سرفراز احمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی غلطیوں کا دفاع نہیں کروں گا، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے. تنقید ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی.
ان کا کہنا تھا کہ ہم ون ڈے میں اچھا پرفارم نہیں کر پائے، اسی لیے شکست ہوئی. ٹیم میں صرف دو سینئر کھلاڑی تھے، مگر ہمیں اس طرح نہیں ہارنا چاہیے تھا.البتہ جب جب موقع ملا، تومخالف ٹیم کو بھی ٹف ٹائم دیا.
انھوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پرانٹرنیشنل دوروں میں تھوڑا بہت دباؤ ہوتا ہے، ینگ پلیئرز دباؤ سے نکلے، توانھوں نے نتیجہ بھی دیا، ٹیم دورے میں انجریزکا بھی شکار رہی، جس سے مشکلات ہوئیں.
آئی سی سی رینکنگ: سرفراز الیون ٹی ٹوینٹی میں سرفہرست
اپنے انداز کپتانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرا کپتانی کا منفرد انداز ہے، اپنے طریقے سے کھلاڑیوں کو چلاتا ہوں، مخالف ٹیم کو دو گیندوں پر20 رنزبھی درکار ہوں، تو پلیئرزکو ریلیکس نہیں ہونے دیتا.
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 2019 میں پاکستانی ٹیم ایک بہترین ٹیم کے طور سامنےآئے گی، ٹاپ آرڈرپرتوجہ دے رہےہیں، موجودہ پلیئرز ہی کو آگے لے کر چلنا ہے، ٹیم مضبوط ہورہی ہے.