جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چندہ دینے پر مکمل پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں اورفورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چندہ دینے پر مکمل پابندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈی نیٹرنیکٹا اور آئی جیزودیگرحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لیا گیا اور تمام آئی جیزنےنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدپربریفنگ دی۔

- Advertisement -

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی پیشرفت پراطمینان کااظہار کیا ، نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کاہرقیمت پرخاتمہ کیاجائےگا۔

نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں اورفورتھ شیڈول میں شامل افرادکوچندہ دینےپرمکمل پابندی عائد ہے، پاکستانی اپنا صدقہ خیرات صرف چیریٹی کیش کےمنظور اداروں کودیں۔

اجلاس میں بتایا کہ تمام صوبوں میں انسداددہشت گردی کےاداروں کومضبوط کیا جارہا ہے ، کچے کے علاقوں کومکمل پرامن بنایا جائے گا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثرآپریشن کیےجائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں ترقیاتی منصوبےمکمل کیےجائیں گے اور دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ غیرقانونی تارکین وطن کواپنےممالک واپس بھیجاجائےگا اور غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخالف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اجلاس میں کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف مہم کومکمل کامیابی تک جاری رکھا جائے گا، پاکستان کومضبوط ریاست بنایاجائے گا، جہاں قوانین پرعمل یقینی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں