جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

سرفراز بگٹی مستعفی ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔

سرفرازبگٹی نے استعفی ٰچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا جو انہوں نے منظور کر لیا۔ سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی میں بطورایم پی اےحلف لیں گے۔

علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔

- Advertisement -

سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا جس پر غور کرتے ہوئے چیئرمین نے استعفیٰ منظور کر لیا۔

سربراہ بی این پی اخترمینگل نے بلوچستان اسمبلی کی نشست چھوڑنےکا فیصلہ کر لیا۔ وہ ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سردار اخترمینگل این اے 256 خضدار کی نشست پر حلف اٹھائیں گے اور صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں