جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد مہمند پر خود کش حملے کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان پولیس نے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،ملزمان ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد مہمند پر خود کش حملے کے سہولت کار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ اور ایف سی حکام کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند پر خود کش حملے کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی اور خود کش حملے میں معاونت فراہم کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد پولیس پر حملوں میں بھی ملوث تھے جبکہ افغٖانستان سےخودکش بمبارلانے والابھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیم اور محمود خان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق چمن سے ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

صوبائی وزیرداخلہ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، دہشتگردوں کوافغانستان سے مدد حاصل ہے، حامد شکیل کو شہید کرنے پر افغانستان میں 50ہزار ڈالر دیے گئے، دہشتگرد حملوں کےملزمان اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچ چکے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں کے خلاف پنجاب میں کارروائی کی ، انسانی اسمگلروں کےخلاف جومدد ہوسکی صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کو رواں سال دس جولائی کو چمن میں خودکش دھماکے کا نشانہ بنایاگیا تھا جس میں وہ شہید اور پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں