تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سرفراز محروم، عامر کو کنٹریکٹ مل گیا

ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم ہو گئے۔

ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے اعلان ‏کے ساتھ ہی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے 191 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین کے اعلان کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی پانچ مختلف کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں ‏کے ماہوار وظیفے میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔157 میچز پر مشتمل یہ سیزن 15 ستمبر سے 30 مارچ ‏تک جاری رہے گا۔

پیر کوکیے گئے اعلان کے بعد اے پلس کٹیگری میں شامل 10 کھلاڑیوں کی ماہوار تنخواہ اب اڑھائی لاکھ روپے ‏ہوگئی ہے۔ اے کٹیگری میں شامل 40 کھلاڑی اب ماہوار ایک لاکھ 85 ہزار روپے ملیں گے۔ بی کٹیگری میں شامل 40 ‏کھلاڑی اب ایک لاکھ 75 ہزار روپے ، سی کٹیگری میں شامل 64 کھلاڑی اب 1لاکھ 65 ہزار روپے اور ڈی کٹیگری میں ‏شامل 37 کھلاڑی اب ایک لاکھ 40 ہزار روپے ماہوار وصول کریں گے۔

لہٰذا، اے پلس کٹیگری کے کرکٹرز اب سالانہ تقریباً پانچ ملین روپے تک کمائیں گے۔اور کٹیگری ڈی میں شامل ‏کھلاڑی 3.75 ملین روپے کمار تک کمائیں گے ۔

ڈومیسٹک سیزن: کھلاڑیوں کیلیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

جن کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی گئی ، وہ اپنی ایسوسی ایشن کے انتخاب کے لیے ‏دستیاب رہیں گے اور وہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی میچ فیس ، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم میں اپنا حصہ ‏وصول کریں گے۔

ٹیم سے باہر سرفراز احمد، کامران اکمل اور عمر اکمل سینٹرل کنٹریکٹ بھی حاصل نہ کر سکے جب کہ فاسٹ بولر ‏محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

اے پلس کیٹگری، خوشدل شاہ، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ سمیت 10 کرکٹرز شامل ہیں۔ محمدعامر، شرجیل خان، ‏وسیم جونیئر، شان مسعود سمیت 40 کرکٹر اے کیٹگری میں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بہت ضروری ہےکہ ہم اپنے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو اچھی تنخواہ دیں ‏تاکہ وہ اپنےکیرئیر اور اہلخانہ کی فکر کی بجائے تمام تر توجہ اپنی مہارت اور فٹنس میں بہتری لانے پر مرکوز ‏کریں۔

Comments

- Advertisement -