تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سرگودھا میں آٹھ سالہ طالبہ اغوا کے بعد قتل، علاقہ میں کہرام

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پیش آئے دلخراش واقعے نے ہر صاحب دل کو اشکبار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے ڈیرہ علی محمدچک سیدا میں آٹھ سال طالبہ کی لاش کھائی سے برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت مافیہ زینب کے نام سے ہوئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق طالبہ گورنمنٹ اسکول میں پڑھنے گئی تھی، جہاں اسکول ٹیچر نے بچی کو گھر سے جھولے کی رسی لانے کے لئے بھیجا بچی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، کافی دیر تک بچی اسکول واپس نہ آئی تو بچی کو ڈھونڈنے کا عمل شروع کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کافی تلاش کے بعد بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا آج صبح گھر سے کچھ دور کی مسافت پر واقع کھائی سے ننھی مافیہ کی لاش برآمد ہوئی، فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کرتے ہوئے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات قبل از وقت ھے کہ بچی کو زیادتی کےبعدقتل کیا گیا۔

پنجاب میں کمسن بچیوں کے اغوا کے بعد قتل کا سلسلہ تیز تر ہوتا جارہا ہے، اکثر واقعات میں بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل بھی کیا جانے لگا ہے تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاسکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -