سرگودھا: سالم انٹر چینج پر کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد سرگودھا میں موٹر وے سالم انٹرچینج سے لاپتہ ہوگئے جس کے بعد ورثا نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 18 جون کو سرگودھا کے نواحی علاقے چک 75 شمالی کے رہائشی فیصل و دیگر سیر کیلئے گئے تھے، 22 جون کی رات 11 بجے موٹر وے پر اترے جس کے بعد سے موبائل بند ہے۔
دوسری جانب لواحقین کے احتجاج پر تھانہ پھلروان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 9 افراد فراڈ کیس میں ایف آئی اے فیصل آباد کی تحویل میں ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سالم سے غائب افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، پولیس نے ایف آئی اے فیصل آباد سے رابطہ کر لیا ہے ساتھ ہی اہل خانہ کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔