پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کی جان لے لی، دوسرا بیٹا زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودہا : رمضان المبارک کی بابرکت رات میں ظالم درندوں نے بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی ، اندھا دھند فائرنگ سے باپ اوراڑھائی سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا، نوسالہ بیٹا سرمیں گولی لگنے سے شدید زخمی تشویش ناک حالت میں فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودہا کی مدینہ کالونی میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے ظالم درندوں نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کا بھی خیال نہ کیا۔

مقدمہ بازی سے روکنے کیلئے اوباش حسن گجر ساتھیوں کے ہمراہ آیا اورمحنت کش کے گھر میں گھس کراندھا دھندفائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں محمودالرشید اور اس کا اڑھائی سالہ بیٹاحسن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نوسالہ مدثر سرمیں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال منتقل کیاگیا، لیکن حالت ابترہونے پر ڈاکٹروں نے اسے فوری طورپر فیصل آباد ریفرکردیا۔

ذرائع کے مطابق محنت کش محمودالرشید کے نوسالہ بیٹے مدثرکو چندروزقبل بدفعلی کا نشانہ بنایاگیاتھا، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ اربن ایریا میں دی گئی لیکن پولیس سمیت دیگر بااثر شخصیات اسے مقدمہ کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہیں بازنہ آنے پر سبق سکھانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں