پنجاب کے شہر سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکی کو مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 22 سالہ لڑکی کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 7 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی کی سزا
ادھر، مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جسے علاج کیلیے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
12 فروری 2025 کو پنجاب کے ضلع وہاڑی میں تھانہ ماچھیوال کی حدود میں مسجد کے معلم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
9 سالہ بچے نے مسجد کے معلم پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا تھا، بچے کے چچا نے تعیش میں آ کر قاری مختار احمد کے گھر میں فائرنگ کی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا تھا کہ قاتل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
29 اپریل 2023 کو پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دو ملزمان نے گھر میں گھس کر مسجد کے امام کو تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ امام کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی جو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ دو ملزمان اچانک گھر میں گھس آئے۔
ملزمان نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کیا اور آہنی راڈ وغیرہ سے محمد احمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جاں بحق ہوگئے تھے۔