سرگودھا : ویگو ڈالے نے 3 بہن بھائیوں کو کچل ڈالا تاہم پولیس نے مفرور ڈرائیور ممتاز کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کت مطابق سرگودھاکی تحصیل کوٹمؤمن کے نواحی علاقے بچہ کلاں کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے نے تین معصوم زندگیاں نگل لیں۔
تیز رفتار ویگو ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ، جس کے نتیجےموٹر سائیکل پر سوار تین بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جان بحق ہونے والوں میں 16 سالہ اذان علی، 12 سالہ ایمان فاطمہ، اور 10 سالہ فیضان علی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ویگو ڈالا بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا, جس کے نتیجے میں تینوں بچوں کو موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تاہم ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر بھابھڑا منتقل کردیا۔
ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکرسے3 بہن بھائی جاں بحق ہونے کے واقعے میں کوٹ مومن اورمیلہ پولیس نےفوری کارروائی کرکے مفرورملزم ممتازکوگرفتارکرلیا تھا۔
ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئےملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ، جس کے بعد گرفتارملزم کے خلاف قانونی کارروائی کاآغاز کیا گیا اور 3 بہن بھائیوں کو کچلنے والے ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔