ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام پر مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا میں اسسٹنٹ پروفیسر نے طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کی ایک طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری شکایت کی کہ وہ شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین سجاد کی سربراہی میں مظفر آباد جانے والے مطالعاتی دورے میں شامل تھی۔ واپسی پر اسسٹنٹ پروفیسر نے تمام طلبہ و طالبات کو ہاسٹل میں اتار دیا جبکہ اسے اپنے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر لے گئے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے مقدمات میں اضافہ

طالبہ کی شکایت میں جنسی زیادتی کا کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ طالبہ کی شکایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اسسٹنٹ پروفیسر سے وضاحت مانگی تو انہوں نے صفائی دینے کے بجائے استعفیٰ بھجوا دیا جو منظور کر لیا گیا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ جامعات میں سمسٹر سسٹم کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں