منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جدید اسلحہ سے بھری بوری پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا بڑی تباہی سے بچ گیا، جدید اسلحہ سے بھری بوری پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کے وسط بلاک نمبر 5 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحہ سے بھری بوری پکڑ لی، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 7 کلاشنکوف 9 رائفل اور بندوق 2 نائن ایم ایم پسٹل شامل ہیں۔

اے ایس پی سٹی سرگودھا عبد السمیع شیخ نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او فضل قادر تھانہ اربن ایریا کے ایس ایچ او شاہد اقبال کہ ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شہر کے وسط بلاک نمبر 5 سے اسلحہ سے بھری بوری برآمد کی گئی۔

 اے ایس پی سٹی سرگودھا نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ممنوعہ بور کا اسلحہ بھی موجود ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اسلحہ کس مقصد کے لیے اسمگل کیا گیا اور اسے کہاں لے کر جایا جا رہا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ اسلحہ مبینہ طور پر دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتا تھا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں