ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

صارم کے قاتل کی تلاش، تحقیقاتی حکام نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صارم کے قاتل کا اب تک سراغ نہ لگایا جاسکا اور حراست میں لیے گئے 8 افراد کو رہا کردیا گیا تاہم فرانزک بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں7 سالہ صارم کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے کیس میں ڈی این اے میچ نہ ہونے پر حراست میں لیے گئے 8 افراد کو رہا کر دیا گیا۔

تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ کیس میں والو مین ، اپارٹمنٹ کے 3 چوکیدار، پڑوسی، قاری سمیت 8 افراد زیر حراست تھے تاہم تمام 8 افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کیا گیا۔

صارم قتل کیس کیلئےاب فرانزک بورڈ بنانےکا فیصلہ کیا ہے ، فرانزک ماہرین کی رپورٹ آنے کےبعد کسی حتمی نتیجےپر پہنچیں گے۔

یاد رہے ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا تھا کہ تفتیش، شواہد،حالات اورواقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغوا کے5 روز بعد قتل کیا گیا۔

واضح رہے صارم قتل کیس کی تحقیقات میں کسی بھی مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ نا ہوسکا تھا ، تفتیشی حکام کے مطابق اپارٹمنٹ سے مزید 4 افراد کو تحویل میں لیا گیا تھا اور گزشتہ روز چاروں ڈی این اے سیمپل جمع کرائے گئے۔

مجموعی طور پر 25 کے قریب افراد کے ڈی این اے لیے تھے لیکن کسی بھی مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ نہ ہوا تھا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں