اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ننھے صارم کی موت حادثہ یا قتل ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عباسی شہیداسپتال میں ننھے صارم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، جس میں بڑا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں 11 روز سے بعد ملنے والی ننھے صارم کی لاش کا عباسی شہیداسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس سرجن کراچی نے بتایا کہ واٹرٹینک سے نکالی گئی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی تھی، بچے کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات پائے گئے۔

- Advertisement -

پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کےدوران تمام ضروری نمونےحاصل کرلئےگئے تاہم موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزان رپورٹ آنے پر واضح ہوگی۔

یاد رہے آج صبح 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش ملی تھی، بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی، پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

بعد ازاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وال مین نے فلیٹ یونین کو بتایا جب وہ موٹر چلانے گیا تو بدبو آئی، چیک کیا توپانی کے ٹینک میں سےلاش ملی۔

کنور آصف نے بتایا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے اگلے دن 4 ٹینک کوچیک کیا گیا تھا ، چیکنگ کے وقت مذکورہ ٹینک میں پانی پورا بھرا ہوا تھا اور ٹینک میں اندھیرے کے باعث بھی کچھ نظر نہیں آرہا تھا، ٹارچ کے ساتھ کوشش کی گئی لیکن کچھ نظر نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں