جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ہدایت کار نے صبا قمر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے اداکارہ صبا قمر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا کہ ’کچھ ایسے اداکار ہیں جو بہت زیادہ صلاحیتوں کے مالک جبکہ کچھ خوبصورت بھی ہیں، اسی طرح چند ایسے ہیں جو اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہیں، ان تمام کو ایک جگہ ملائیں اور مزید خصوصیات شامل کریں تو صبا قمر بنتی ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’صبا قمر ایک کمال ہیں، ان کی کوئی اور ایسے شاہ کار کی کوئی اور برانچ نہیں‘۔

مزید پڑھیں: کتنے اثاثے ہیں کتنا ٹیکس دیا؟ فلم اسٹار صبا قمر ایف بی آر کے ریڈار پر

سرمد کھوسٹ نے وضاحت پیش کی کہ ایک غلط تاثر پھیلا ہوا ہے کہ مجھے صبا قمر کے ساتھ تصویر لینا پسند نہیں جبکہ مجھے اس تصویر نے کافی اچھا بنا دیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری تک رسائی حاصل کی اور ورسٹائل اداکار عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں