اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان کا بھارت میں ہونے والی ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرے گا، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کی کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق بھی کی۔

اسلام آباد میں تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب س خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کی کوششیں جاری رکھے گا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا جائے کیونکہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور انسانی حقوق اقوام متحدہ کے اہم ترین ستون ہیں ،اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا ہمیشہ اہم کردار رہاہے۔

مزید پڑھیں: ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، سرتاج عزیز

سرتاج عزیز کامزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق 8 جولائی سے بہت موثر مہم چلی ہے،تمام اہم عالمی فورمز پر خطوط لکھے ہیں،تاشقندمیں 56 ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں