ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعات پر قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائےگا۔ بھارتی الزامات پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے،پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔

انہوں نے کابل بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،تحریک طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سہولت کار کا کردار نبھاتا رہےگا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئےساٹھ سے ستر فیصد مندوبین نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔

علاوہ ازیں ترجمان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد کی شرکت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے انحراف ہوگا۔

بھارت کی وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے وفد کو مدعو نہیں کیا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں