پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کشمیرکا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل خطے کے امن کے لئے انتہائی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔

اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں موجودہ صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز بلند کرنے اورعملی قدم اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق علماء کانفرنس کیلئے مشاورت جاری ہے۔ افغانستان میں امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں