جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف تاریخی جدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں کی اخلاقی اور اصولی حمایت کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نو رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر کشمیری وفد نے مشیرخارجہ کو وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

حریت رہنماؤں نےبھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر امن مظاہرین کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

حریت رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی مؤثر کوششوں اور کشمیریوں کی بھرپورحمایت کو بھی سراہا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بے حد ضروری ہے۔

مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف تاریخی جدوجہد کررہے ہیں، بین الاقوامی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کا دہشت گردی سے موازنہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر چکی ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ بے مثال قربانیوں اور لازوال جدوجہد پر کشمیرکے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت پاکستان اورعوام کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر آج بھی قائم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں