اسلام آباد : مشیر خزانہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہ ہے،بھارت کے ساتھ مزاکرات سے گریزنہیں کر رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائے ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلاقات کا خواہش مند ہے، بھارت قریبی ہمسایہ ملک ہے اُس کے ساتھ مذاکرات سے گریزاں نہیں،اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم کی منطق حقیقت پر مبنی نہیں۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل بھارت مذاکرات سے فرار حاصل کررہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر اسے مسئلہ کشمیراور دوسرے امور پر بات چیت کرنا پڑے گی۔
مشیر خارجہ کے مطابق بھارت کے ساتھ مذاکرات کا جامع طریق کارموجود ہے جو عوام کے عوام سے روابط’ ویزے اور ماہی گیروں کے معاملات’ تجارتی اور اقتصادی تعاون’ کشمیر’ سیاچن اور سرکریک جیسے مسائل پر مبنی ہے۔
اس موقع پر سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یاد دلایا کہ بھارتی فوج سیاچن میں ایک فریق ہے اور پچھلی مرتبہ جب دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تو بھارتی فوج نے اسے مسترد کردیا تھا،لہذا کوئی بھی الزام دھرنے سے پہلےتلخ ماضی کو یاد کرلینا چاہیے۔