The news is by your side.

Advertisement

کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوں گے ، سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

سینیٹ میں حکومت کا پالیسی بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کی حمایت حاصل کی جائے گی، سرحدی خلاف ورزیوں پر مشترکہ انکوائری کا مطالبہ بھارت نے تسلیم نہیں کیا ، بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے ۔

بھارت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی پر سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے اوفا میں ہونے والی بات چیت کو درست طور پر پیش نہیں کیا ، بھارت کی کوشش رہی کہ صرف دہشتگردی پر بات چیت ہو۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کو احسا س دلایا ہے کہ بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدوں سے خطے میں عدم توازن قائم ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں