کھٹمنڈو: وزیراعظم کےمشیربرائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سارک ممالک کے سربراہان کے لئے رسمی دعوت نامے وزرائے خارجہ کو دے دیے۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کے شہر پوخارا میں سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
سارک وزرائے خارجہ اجلاس کی ذیلی ملاقاتوں کے سلسلے میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈیا، مالدیپ، نیپال، اور سری لنکا کہ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں۔
وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ان ملاقاتوں میں سرتاج عزیز نے رواں سال پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کے دعوت نامے ارسال کیے جن میں سارک ممالک کے سربراہانِ مملکت اور حکمرانوں کو دعوت دی گئی ہے۔
سارک سربراہ کانفرنس رواں سال نو اور دس نومبرکو پاکستان کے پایہ تخت اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
ملاقاتوں میں دعوت نامے تقسیم کے کرنے کے علاوہ سرتاج عزیز نے مذکورہ افراد سے اہم علاقائی امور پرگفتگو بھی کی۔