جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سارو گنگولی کا بڑا نقصان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کو اپنے قیمتی موبائل فون چوری ہونے پر بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر کا قیمتی موبائل فون چوری ہو گیا ہے جس کی رپورٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی کا یہ قیمتی موبائل فون ان کے گھر سے ہی چوری ہوا ہے اور اس کی مالیت 1.6 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ فون چوری ہونے کے واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود  نہیں تھے تاہم انہوں نے فون چوری سے متعلق کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات اور اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں جس کی وجہ سے ان کے فون کے غلط استعمال ہونے کا اندیشہ ہے۔

سارو گنگولی نے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ حساس معلومات تک رسائی کو مشکل بنایا جائے تا کہ اہم شخصیات متاثر نہ ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں