جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سرور صدیقی کے انتقال پر فاروق ستار پُرملال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیوایم امریکا کے سینئر کارکن اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی معروف سماجی شخصیت سرور صدیقی کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ سرور صدیقی لاس اینجلس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر دلعزیز رہنما تھے اور مرحوم بیرون ملک رہ کر بھی ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان بھر کے مظلوم اور باالخصوص کراچی اردو بولنے والے طبقے کیلئے اپنے دل میں بہت ہمدردی اور درد رکھتے تھے ۔

فاروق ستار نے کہاکہ سرور صدیقی کے انتقال پر جہاں لاس اینجلس میں پاکستانی کمیونٹی غم زدہ ہیں وہیں مجھ سمیت ایم کیوایم (پاکستان ) کے تمام ذمہ داران و کارکنان مرحوم کے انتقال پر سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متحدہ پاکستان کے سربراہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں