ممبئی : بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی بہن نے بھائی کی سالگرہ پر اس کی بڑی خواہش کو پورا کردیا، شویتا سنگھ نے سوشانت سنگھ راجپوت میموریل فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت فزکس کے طلبہ و طالبات کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔
اس حوالے سے سشانت کی سالگرہ پر بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے بھائی کی35 ویں سالگرہ پر ان کے ایک خواب کو پورا کرنے کی کیلئے قدم اٹھایا ہے۔
شویتا سنگھ کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یو سی برکلے میں35 ہزار ڈالر کا سشانت سنگھ راجپوت میموریل فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں فزکس کے طلبہ کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔
I am happy to announce that on 35th Birthday of Bhai, a step has been taken towards fulfilling one of his dreams. The Sushant Singh Rajput Memorial Fund of $35,000 has been set up in UC Berkeley. #SushantDay pic.twitter.com/nW3Rm6JERR
— Shweta Singh Kirti (@shwetasinghkirt) January 20, 2021
سشانت سنگھ کی سالگرہ پر ان کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے اپنے بھائی کی اہل خانہ کے ہمراہ ماضی کی کئی یادگار تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرکے یاد کیا۔
شویتا سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں بھائی سشانت سنگھ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سے بہت پیار کرتی ہوں بھائی ، آپ میرا حصہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ شویتا نے سشانت سنگھ کی سالگرہ پر سشانت ڈے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Love you Bhai ❤️❤️❤️ You are part of me and will always remain so… #SushantDay pic.twitter.com/nDU8Zkeipp
— Shweta Singh Kirti (@shwetasinghkirt) January 20, 2021
یاد رہے کہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے،انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی حالانکہ پولیس کو ان کے پاس کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا تھا۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد کیس میں ہر دن نئے موڑ دیکھنے کو مل رہے ہیں، اداکار کی موت کے معاملہ میں سامنے آئے ڈرگس کنکشن کے بعد اب تک کئی بالی ووڈ سلیبریٹیز نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تفتیش کے گھیرے میں آچکے ہیں۔