منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ایران کی فردو جوہری تنصیب پر سرگرمیاں، نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی فردو جوہری تنصیب پر سرگرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں ، امریکی حملے کے بعد گڑھوں کے اطراف کھدائی اور مشینری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی فردوجوہری تنصیب پر سرگرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویرجاری کردی گئیں، امریکی حملے کے بعد گڑھوں کےاطراف کھدائی اور مشینری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیب کےشمالی حصےپرکھدائی کی مشین تصاویرمیں نظرآرہی ہیں اور داخلی دروازے کے قریب کرین کام کرتےدیکھی گئی ہے، تنصیب کے راستے پر متعدد گاڑیاں ہیں اور مقام تک رسائی کیلئے نیا راستہ بنایا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب فردو کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں اس مقام پر بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

بائیس جون کو بنائی گئی تصویریں انتیس جون کو سامنے آئیں، جس میں کھدائی کرنے والی ایک مشین اور کرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔

میکسرٹیکنالوجیزکی تصاویر میں بلڈوزر اور کرین کو سائٹ تک تعمیر کردہ ایک نئی لنک روڈ پردکھایا گیا ہے، یہ وہی ایرانی جوہری تنصیب ہے جسے امریکا نے بنکربسٹربموں سے نشانہ بنایا تھا۔

تعمیراتی مشینری سائٹ کے داخلی دروازے اور کمپلیکس کے مشرقی حصے میں تباہ شدہ عمارت پر کام کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

جوہری ہتھیاروں کے ماہرڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ یہ تعمیراتی کام میں گڑھوں کو دوبارہ بھرنا، نقصانات کا تخمینہ لگانا اور ریڈیو لوجیکل سیمپلنگ ہوسکتے ہیں۔

میکنزی انٹیلی جنس سروسزمیں سینئرامیجری اینالسٹ اسٹو۔ رے نے بی بی سی کو بتایا داخلی راستے پر بڑے دھماکے کے آثار نہیں دکھائی دے رہے، سرنگ کا داخلی راستہ بظاہربند ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان حملوں سے جوہری تنصیب کوکتنا نقصان ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں