اسرائیل کی جانب سے ایران میں کئے گئے فضائی حملوں میں ہونے والے نقصانات سے متعلق متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کچھ مناظر سیٹلائٹس کے بھی منظر عام پر آئے ہیں، جن میں ایران کے فضائی اڈے کو ہونے والے نقصات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
سامنے آنے والی تصاویر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے ایک اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ روز ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے شاہرود میں اڈے کو پہنچنے والے نقصان کے سیٹلائٹ مناظر شائع کیے گئے۔
سیٹلائٹ کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس فضائی اڈے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زیادہ تباہی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ابھی تک اس حملے سے ہونے والے کسی ممکنہ نقصان پر تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
مدینہ منورہ: مسافر خاتون جہاز کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق
اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے سمنان صوبے کا ذکر کیے بغیر صرف ایلام، خوزستان اور تہران کے صوبوں میں اسرائیلی حملوں کی نشاندہی کی تھی۔