بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

معاشی تنگ دستی، بروقت علاج نہ کروانے والے معروف بھارتی اداکار کرونا سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کرونا سے متاثر ہونے والے بھارت کے معروف  پنجابی اداکار کسمپرسی کی حالت میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ستیش کول کرونا سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 73 سالہ اداکار کو گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، معاشی تنگ دستی کی وجہ سے وہ اپنا بروقت بہتر علاج بھی نہیں کروا سکے تھے، جس کی وجہ سے طبیعت بگڑ گئی۔

- Advertisement -

اداکار کی بہن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6 روز قبل ستیش کو بخار کی شکایت تھی، جس کے بعد انہیں عطیات سے چلنے والے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ستیش کی یادگار تصویر۔۔ بشکریہ گوگل

بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہے تھے، وہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں مقیم تھے جبکہ اُن کے پاس علاج تو دور کی بات کھانے پینے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: کرونا سے متاثر ہونے والے اداکار گووندا کی صحت سے متعلق اہم خبر

یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسین کے منتظر بھارت کے معروف گلوکار وائرس کا شکار

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ستیش نے امداد کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ جس میں انہوں نے حکومتی شخصیات اور مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی تھی۔

ان کی موت کی تصدیق اداکارہ اور پروڈیوسر پریتی ساپرو نے کرتے ہوئے بتایا کہ  ستیش کو گزشتہ کئی روز سے بخار تھا، جس کے بعد اُن کا ٹیسٹ کروایا گیا تو انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ ستیش کول نے 300 سے زائد پنجابی اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں