تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

ستیش کوشک کی موت، شبانہ اعظمی کے گھر کیا ہوا تھا؟

نئی دہلی: پولیس نے بھارتی اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کی موت کی تحقیقات شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 66 برس تھی تاہم پولیس یہ تحقیقات کررہی ہے کہ شبانہ اعظمی کے گھر ہولی کی تقریب میں کیا ہوا تھا؟

دہلی پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ ستیش کوشک فارم ہاؤس میں کب پہنچے جہاں ان کی طبیعت بگڑی اور وہاں کیا ہوا تھا جبکہ پولیس ان سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے جنہوں نے اداکار کو اسپتال پہنچایا تھا۔

واضح رہے کہ ستیش کوشک نے 7 مارچ کو ممبئی میں شبانہ اعظمی کے گھر ہولی کی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے دوستوں کے ساتھ ہولی کھیلی اور اس کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

بعدازاں وہ 8 مارچ کو اہلخانہ کے ساتھ ہولی منانے دہلی پہنچے تھے رات گیارہ بجے کے قریب ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات گئے ان کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے اور نہ ہی ان کے جسم پر کسی قسم کے کوئی نشانات موجود ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ستیش کوشک نے متعدد فلموں میں بطور مزاحیہ اداکار اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ متعدد فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے۔

Comments