پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی وزیر کی تہاڑ جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارتی وزیر کی تہاڑ جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار بھارتی وزیر ستیندر جین کی دہلی جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔

گرفتار وزیر کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی سے ہے، تہاڑ جیل میں خدمت گزار باقاعدگی سے ان کی مالش کرتے ہیں، اور انھیں دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر کی جیل میں بھرپور خدمت کی جا رہی ہے، اس دوران وہ لوگوں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ ابھی تک عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نے گرفتار وزیر کو عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا۔

بی جے پی رہنماؤں نے بھی اس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور تہاڑ جیل کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا، جین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسی تہاڑ جیل میں کشمیری رہنماؤں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا جاتا ہے، اور ان پر بد ترین تشدد کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں