بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

سعود شکیل نے مستقبل کے دو اسٹار کرکٹرز کے نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے مستقبل کے دو اسٹار کرکٹرز کے نام بتادیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے دو نوجوان ٹیلنٹ حسن نواز اور خواجہ نافع پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا مستقبل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن نواز نے ہر طرح کے شاٹس کھیلے اور ہماری فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

سعود شکیل نے کہا کہ حسن نواز اور خواجہ نافع جیسے کھلاڑیوں کی کارکردگی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت حوصلہ افزا اشارے ہیں، دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو مستقبل قریب میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حسن نواز پی ایس ایل میں پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 10 میچوں میں 63.40 کی شاندار اوسط اور 159.29 کے اسٹرائیک ریٹ سے 317 رنز بنائے ہیں۔

حسن نواز نے جاری ٹورنامنٹ میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہم  نے پورے پی ایس ایل میں کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ لیگ مرحلے میں ٹاپ پر پہنچنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ اس وقت پوری توجہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر پر مرکوز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں