جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعود شکیل چھا گئے، بولرز کے سامنے ڈٹے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز سعود شکیل پریکٹس میچ میں چھا گئے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں دو روزہ سنیریو میچ اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں اختتام کو پہنچا۔

اس پریکٹس گیم کے دوسرے دن کے دوران پاکستانی بلے بازوں نے 51.3 اوورز میں 237-8 کا مجموعی اسکور کیا۔
سعود شکیل 81 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کی کوششوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ سرفراز احمد نے 43 اور محمد رضوان نے ٹیم کے ٹوٹل میں 25 رنز کا اضافہ کیا۔

- Advertisement -

باؤلرز نے بھی میچ میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ حسن علی نے 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں لے کر اپنی باؤلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور میر حمزہ نے 48 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ نے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے چیلنجنگ ٹیسٹ ٹور سے قبل اپنی مہارتوں اور حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں