منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعودیہ نے سمندری طوفان سے متاثرہ یمنیوں میں 15 ٹن امداد تقسیم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے یمن میں سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے 15 ٹن وزنی امدادی سامان کو فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے امدادی مرکز کی جانب سے یمن میں سائیکلون کی زد میں آنے والے شہریوں کے لیے کئی ٹن خوراک اور امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کردیا۔

سعودی حکام نے یمن بھیجے گئے امدادی سامان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ال ماہرہ پہچنے والے امدادی سامان میں کھانے کی اشیاء کمبل، ٹینٹ اور دیگر سامان شامل ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لوبان نامی سمندری طوفان کے باعث ساحلی علاقوں پر بسنے والے یمنی شہریوں بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوبان نے الگیدا سٹی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان لوبان نے شہر کا نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریلیف مرکز سنہ 2015 میں قائم کیا گیا تھا جو دنیا بھر کے 42 ممالک میں 469 مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز نے یمن جنگ میں استعمال ہونے والے 241 حوثی بچوں کو بحالی کے لیے کام کررہے ہیں جنہیں ایران نواز حوثی جنگجوؤں نے یمن کی آئینی حکومت کے لیے خلاف مسلح کیا تھا۔

یمن میں امدادی آپریشن میں مصروف عمل شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ گورنری کے علاقوں سیحوت اور نشطون کے گیارہ ہزار شہریوں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 10 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں