اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سعودی رائل ایئرفورس نے حوثی باغیوں کے دو ڈرون جاسوس طیارے مار گرائے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی رائل ایئرفورس نے حوثی ملیشیا کے خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے دو ڈرون جاسوس طیارے مار گرائے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا بارہا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کررہے ہیں آج بھی حوثی باغیوں کے دو ڈرون جاسوس طیار مار گرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کا غیرذمے دارانہ کارروائیوں کا مقصد پورا نہیں ہورہا اور ہر بار ان ڈرون طیاروں کا پتا لگا کر انہیں مار گرایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ترکی المالکی نے باور کرایا کہ مملکت اس طرح کی دشمنانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کی رعایت کرتے ہوئے مناسب جوابی اقدامات پر عمل درآمد کا قانونی حق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی محکمہ دفاع نے نجران میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

یاد رہے کہ 26 مئی کو عرب اتحاد نے ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا تھا، حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ طیارہ دھماکا خیز مواد لے کر جازان میں کنگ عبداللہ ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی فضائی دفاعی فورسز نے 23 مئی کو بھی نجران کے ایئرپورٹ کی سمت گامزن حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں