جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر کی شام رائل سعودی ایئر فورس کا ٹورنیڈو جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں بتایا کہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس ظہران کے تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ خوش قسمتی سے حادثے میں طیارے کا عملہ محفوظ رہا زمین پر بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہییں ہوا۔ بیان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں