سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی، فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر چار منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے سعودی عرب کی ایک اور ائیرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دی تھی۔
سی اے اے نے ’’ فلائی ادیل ‘‘ کو پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کی درخواست پر اجازت دے دی ہے۔
فلائی ادیل کو پاکستان کے لئے ہفتہ وار 11 فلائٹس کا سلاٹ سول ایوی ایشن نے منظور کیا ہے اور ائیرلائن جلد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ ڈی جی سی اے اے نے فلائی ادیل کو پاکستان کے لیےفضائی آپریشن کی اجازت دی۔