اسلام آباد : سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ، گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی ، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔
گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کےساتھ کندھےسےکندھاملاکرچلتاہے، سعودی عرب کی سالمیت کےتحفظ کیلئےپاکستان کھڑا رہے گا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، پاکستان کوپہلےکبھی تنہانہیں چھوڑااورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، ترقی استحکام اورامن کیلئےسعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑاہے۔