جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان کو جلد مالی معاونت فراہم کی جائے گی، سعودی سفیر نے خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی سفیر نواف بن سعید نے پاکستان کےلیے اعلان کردہ مالی معاونت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ رائل کورٹ سے منظوری اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کا انتظار ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ایم او یوز پر دستخط ہوں گے اس کے بعد سعودی عرب پاکستان کےلیے اعلان کردہ مالی معاونت جلد فراہم کرے گا۔

المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک عزیز اور برادر ملک سمجھتا ہے، پاکستان کو گہرے اور مضبوط تعلقات کا حامل ’عزیز ملک‘ تصور کرتے ہیں اسی لیے امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

- Advertisement -

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کسی بھی برسراقتدار حکومت سے قطع نظر استوار ہوتے ہیں کیوں کہ ہمارا تعلق پاکستانی پرچم ہے اور ہم اسے برادر ملک سمجھتے ہیں۔

نواف بن سعید المالکی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق کہا کہ عمران خان کے گزشتہ تین برس میں سعودی عرب کے چھ دورے ہمارے گہرے تعلقات کے عکاس ہیں۔

سعودی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک (سعودی عرب اور پاکستان) کو قریب لانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں