ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عمرہ زائرین کیلئے فلائٹس کا آغاز : سعودی سفیر نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب کے سفیر  نے  وفاقی وزیر غلام سرور سے ملاقات میں کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی عمرہ زائرین کے لئے جلد فلائٹس شروع کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایوی ایشن کے حوالے سے دونوں ممالک میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کر نے پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر نے قطر اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی پر سعودی سفیر کو مبارکباد پیش کی اور خلیجی ممالک میں پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے کی خوشحالی اور امن میں بہتری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

غلام سرور خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں ABHA (ابھا)شہر کے لئے نئی فلائٹس شروع کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابھا کے لئے ہفتے میں دو فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی، اس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات اور ٹورازم میں مزید اضافہ ہو گا۔

سعودی سفیر نے اس حوالے سے جلداقدامات کی یقین دہانی کروائی اور کرونا وائرس کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا حالات بہتر ہوتے ہی عمرہ زائرین کے لئے جلد فلائٹس شروع کر دی جائیں گی۔

دونوں نے کرونا وائرس کے جلد خاتمے کے لئے دعا کی تاکہ اس سال حج کی ادائیگی احسن طریقے سے کی جا سکے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں