ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایران خطے میں انارکی پھیلا رہا ہے، سعودی سفیر اسامہ نقلی

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر میں تعینات سعودی سفیر اسامہ نقلی کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں بحرانوں اور شدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع سعودی قونصلیٹ میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سفیر اسامہ نقلی نے تیونس میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں منافرت پیدا کررہا ہے۔

اسامہ نقلی کا کہنا تھا کہ ایران عرب ممالک کے آُپس میں تعلقات خراب کرنے کے لیے انہیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے تاکہ عرب ممالک کم زور ہو جائیں۔

سعودی سفیر نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایرانی رجیم نے عرب دنیا میں مسلح سرگرمیاں انجام دینے والی تنظیموں کی پشت پناہی کرکے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مابق سفیر اسامہ کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مداخلت کررہا ہے کہ بلکہ دنیا بھر میں ایرانی مداخلت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکی افواج کا انخلاء ایرانی فوجیں پورا کریں گی، ترکی الفیصل

دوسری جانب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرب لیگ ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسام زکی کا کہنا تھا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی بشار الااسد کے رویوں اور طرز عمل پر منحصر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شام عرب لیگ میں واپسی چاہتا ہے تو اسے ایرانی حکومت سے تعلقات ختم کرنے اور ملک میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں