جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اگر میڈیا کلاشنکوف دکھائے گا تو سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے، سعودی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سعودی سفیر نواف سعید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی دنیا میں ساکھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اگر میڈیا کلاشنکوف دکھائے گا تو سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر ممالک ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سوچتے اور تعاون کرتے ہیں۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اکٹھے ترقی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات دینے کے لئے تیار ہیں، کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویزا دینے پر غور کر رہے ہیں لیکن پاکستان کو بیرونی دنیا میں ساکھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اگر میڈیا کلاشنکوف دکھائے گا تو سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے۔

نواف سعید احمد کا کہنا تھا کہ اعتماد سنٹر سے 45 سال سے زائد عمر کے عمرہ زائرین کو فنگر پرنٹس سے مستثنی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کے عمل میں بہتری لائی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ 4 دسمبر سے بائیس بائیومیٹرک سہولیات سنٹر میں فعال ہو جائیں گی، دوبارہ عمرہ کرنے والے زائرین کی فیس میں کمی کے حوالے بھی کوشش کی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں