اسلام آباد : پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاک فوج کے نئے چیف جنرل عاصم منیر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے چیف جنرل عاصم منیر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔
سعودی سفیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ ،جنرل ندیم رضا کی پاکستان کیلئےخدمات کوبھی سراہتا ہوں۔
مجھے پاک فوج کے چیف عزتمآب جنرل عاصم منیر اور چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ۔
اور عزتمآب جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل ندیم رضا کا بھی شکریہ پاکستان کی خدمت میں ان کی تمام کوششوں کو سراہتا ہوں۔ pic.twitter.com/MgKDleeo71— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) November 29, 2022
خیال رہے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔
سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔