منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعودی اور جاپانی وزیر خارجہ کا شاہ محمودقریشی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ اور جاپانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے تہہ دل سے ممنون ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا، جس میں انھوں نے شاہ محمود کی علالت کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

دوسری جانب جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھا ، جس میں شاہ محمود قریشی کے کورونا سے متاثرہونے پر اظہارہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپانی وزیر خارجہ نے پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے میری صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں